افغانستان   6.3 شدت کے زلزلے سے لرزاٹھا

Calender Icon پیر 3 نومبر 2025

افغانستان 6.3 شدت کے زلزلے سے لرزاٹھا ، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 150 زخمی ہوگئے، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا، زلزلے کے جھٹکے پاکستان ،بھارت ، ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کئے گئے- زلزلےکے جھٹکے افغانستان کے شہر مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوگئے، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا،،حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا،،،مزار شریف میں زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے،،، لوگ آدھی رات میں گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے ،،، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا ،،،پاکستان میں خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں، بھارت کے شمال مغربی سرحدی علاقے بھی زلزلے کی زد میں آئے ،،،ریکٹر اسکیل پر 6.3 شدت کا یہ زلزلہ علاقے کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جا رہا ہے،،، ماہرین کے مطابق ہندوکش ریجن میں زلزلہ خیز سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے بڑے زلزلے کے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں-