بھارت سے آنے والی ہواؤں سے پنجاب کی فضا بدستور آلودہ ہونے لگی

Calender Icon پیر 3 نومبر 2025

آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر ہے، لاہور میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 471 تک پہنچ گیا، لوئر مال 804، گلبرگ 758، ساندہ روڈ 745، ڈی ایچ اے 724 اور شالیمار میں اے کیو آئی 585 ریکارڈ کیا گیا،،،، پنجاب کے دیگر شہر گوجرانوالہ 637، فیصل آباد 365 اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 245 کو چھو گیا،،،،طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی،،،دوسری جانب سموگ کے باعث پنجاب میں سکولوں اور کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ، تعلیمی ادارے 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے-