وزیرداخلہ محسن نقوی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

Calender Icon پیر 3 نومبر 2025

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کے روز مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے داخلی سلامتی کے اقدامات اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر چودھری شجاعت حسین کو بریفنگ دی۔چودھری شجاعت حسین نے وزارتِ داخلہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔