اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 5 کاروائیوں کے دوران 2کروڑ 97لاکھ روپے سے زائد مالیت کی37کلوگرام منشیات برآمد , خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار کرلئے گئے- ترجمان اے این ایف کے مطابق شاہراہِ فیصل کراچی پرکوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل میں کپڑوں میں جذب8 کلو آئس برآمد کی گئی۔۔۔۔۔شاہراہِ فیصل پر ایک اور کاروائی کے دوران لندن بیجھے جانیوالے پارسل سے فیس ماسک میں چھپائی گئی 2.6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔۔۔۔پنڈی پل بنوں روڈ کوہاٹ پر خاتون کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔۔ترجمان کے مطابق کلفٹن کراچی میں واٹر کولر میں چھپائی گئی 400 گرام آئس برآمد ۔2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔۔۔۔چوساک ڈسٹرکٹ کیچ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 20 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔۔۔۔ کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن
پیر 3 نومبر 2025












