معرکہ 1948 ، گلگت بلتستان کی آزادی کی داستان شجاعت،غازی حوالداربیکوکی زبانی

Calender Icon پیر 3 نومبر 2025

گلگت بلتستان کے بہادر غازیوں نے 1948 میں محدود وسائل مگر بلند حوصلے اور ایمان کی طاقت سے بھارتی افواج کو شکست دے کر خطے کو آزادی دلائی۔ غازیوں کی یہ قربانیاں گلگت بلتستان کی تاریخ کا وہ روشن باب ہیں جس نے اس خطے کو آزادی دلانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔معرکہ گلگت کے چشم دید گواہ غازی حوالدار بیکو نے اس تاریخی جدوجہد کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اس دور کے ناقابلِ فراموش لمحات بیان کیے۔