وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی
8 نومبر 2025
وفاقی کابینہ نے 27 آئینی ترمیم کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مصدق ملک، رانا ثنا اللہ، ریاض حسین پیرزادہ، عون چوہدری، شزرہ منصب اور قیصر احمد شیخ شریک تھے۔۔۔۔