ارباز خان نے خوشبو خان سے طلاق کی تصدیق کر دی

Calender Icon جمعہ 19 ستمبر 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ارباز خان نے اداکارہ خوشبو خان سے طلاق کی تصدیق کر دی۔

ارباز خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے محبت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فی الحال سنگل ہوں، میرے دل میں کوئی نہیں ہے اور یہ حقیقت ہے، خبر ہے لیکن کسی کے لیے دعوت عام نہیں ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ زندگی میں محبت کرنے کے دور سے آگے نکل چکا ہوں اور اب میں ایسے ہی زندگی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اکیلے زندگی سے لطف اندوز ہونا، اچھی زندگی گزارنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے کیونکہ تعلقات زندگی میں ہمیشہ کچھ نتائج کے ساتھ آتے ہیں اور انسان کے لیے بوجھ بن سکتے ہیں یہاں تک کہ رشتے انسان کو برباد بھی کر سکتے ہیں۔