کنگ چارلس کی جانب سے ڈیوڈ بیکھم کو نائٹ ہُڈ کا اعزاز، اب وہ سر ڈیوڈ بیکھم  کہلائیں گے

Calender Icon منگل 4 نومبر 2025

لندن:برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس نے سابق فٹبال اسٹار اور انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکھم کو کھیل اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں نائٹ ہُڈ کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا۔ونڈسر کیسل میں ہونے والی تقریب میں 50 سالہ بیکھم کو باضابطہ طور پر “سر ڈیوڈ بیکھم” کا خطاب دیا گیا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ، معروف گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر وکٹوریہ بیکھم بھی موجود تھیں، جو اب “لیڈی بیکھم” کہلائیں گی۔تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بیکھم نے اس لمحے کو “انتہائی فخر کا دن” قرار دیا۔ انہوں نے کہا، “میں مشرقی لندن کے ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، میرا خواب ہمیشہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا تھا۔ آج کا دن میرے اور میرے خاندان کے لیے فخر کا دن ہے۔