ڈبل سٹینڈرڈ یا قانون؟ آئی سی سی نے پاک بھارت کو الگ الگ ترازو میں تولا

Calender Icon منگل 4 نومبر 2025

دبئی: ایشیا کپ 2025 کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی متعدد خلاف ورزیوں پر آئی سی سی نے سزائیں سنائی ہیں۔ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی رپورٹس کی روشنی میں آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو سخت جبکہ بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ نرمی برتی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو بھارت کے خلاف میچ میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ (آرٹیکل 2.14) کے الزام میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ اور سرکاری وارننگ دی گئی۔ فرحان نے الزام تسلیم کر لیا، اس لیے سماعت نہیں ہوئی۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو سری لنکا کے خلاف میچ میں امپائر کے فیصلے پر شدید اعتراض (آرٹیکل 2.21) پر قصوروار ٹھہرایا گیا۔ ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور 2 ڈی میرٹ پوائنٹس عائد کیے گئے۔

24 ماہ کے دوران 4 ڈی میرٹ پوائنٹس ملنے کی وجہ سے فاسٹ باؤلر کو 2 میچز کی معطل کا سامنا کرنا پڑا، آئی سی سی قوانین کے مطابق حارث رؤف جنوبی افریقہ کے خلاف آج اور 6 نومبر کو شیڈول ون ڈے میچز میں شرکت سے محروم رہیں گے۔