آزادیِ صحافت افغانستان میں شدیدخطرات سے دوچار

Calender Icon جمعرات 6 نومبر 2025

طالبان کے دورِ اقتدار میں افغانستان میں آزادیِ صحافت بری طرح متاثر ہوئی ہے،، صحافی خوف، دباؤ اور تشدد کا سامنا کر رہے ہیں ،، میڈیا ادارے بند، خواتین صحافیوں کی نوکریاں ختم، اور اظہارِ رائے پر سخت پابندیاں عائد ہیں- آمو ٹی وی کے مطابق افغانستان میں سنسرشپ، گرفتاریوں اور دباؤ نے آزادیِ صحافت کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،، خواتین صحافیوں کی بڑی تعداد بےروزگار ہو چکی،، افغان میڈیا سپورٹ آرگنائزیشن کے مطابق 2021 کے بعد سے صحافیوں پر تشدد کے 539 واقعات رپورٹ ہوئے ،، رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق 2024 میں افغانستان 180 ممالک میں سے 178ویں نمبر پر آگیا ہے ،، اقوام متحدہ نے ٹی وی پر جاندار کی تصویر دکھانے پر پابندی کو صحافت کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے ،، سچ بولنا جرم اور خاموشی مجبوری بن چکی ہے،، عالمی برادری سے آزادیِ اظہار کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کی اپیل کی گئی ہے۔