کیا واقعی ظہران ممدانی، ارسلان ناصر کے ’کزن‘ ہیں؟ یوٹیوبر نے بتادیا

Calender Icon جمعہ 7 نومبر 2025

پاکستانی یوٹیوبر اور اداکار ارسلان ناصر نے ظہران ممدانی کو ’دور کا کزن‘ قرار دے دیا۔

نیویارک کے نومنتخب ایشیائی نژاد پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی بھارت و پاکستان میں خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اب سوشل میڈیا صارفین نیویارک کے نومنتخب میئر کا موازنہ یوٹیوبر اور اداکار ارسلان ناصر سے کر رہے ہیں۔

صارفین کے مطابق ظہران ممدانی اور ارسلان ناصر کی شکلیں آپس میں ایک دوسرے سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔

کیا واقعی ظہران ممدانی، ارسلان ناصر کے ’کزن‘ ہیں؟ یوٹیوبر نے بتادیاصارفین کے دلچسپ تبصروں نے یوٹیوبر اور اداکار کی توجہ حاصل کی تو وہ بھی خاموش نہ رہ سکے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ارسلان ناصر نے اسٹوری شیئر کی اور اپنے مزاحیہ انداز میں خود کو ظہران ممدانی کا ’دور کا کزن‘ قرار دے دیا۔

انہوں نے ایک صارف کے تبصرے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں گائیز، یہ سچ ہے، وہ میرا کزن ہے۔ مبارک ہو پاکستان اب ہمارا دور کا کزن نیویارک کا میئر ہے۔