اعظم خان نے 2 ماہ میں 15 کلو وزن کم کرلیا

Calender Icon منگل 11 نومبر 2025

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے اپنی فٹنس سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔

ماضی میں فٹنس اور وزن کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والے اعظم خان نے حال ہی میں اپنی شاندار تبدیلی کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اعظم خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے صرف 2 ماہ میں 15 کلوگرام وزن کم کیا ہے۔

اعظم خان نے 2 ماہ میں 15 کلو وزن کم کرلیا

اعظم خان ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں ایک طاقتور مڈل آرڈر بیٹر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، انہوں نے 2021 میں پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، تاہم اب ان کی تازہ فٹنس اپڈیٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھرپور محنت کر رہے ہیں۔