آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے قدیم گھر خرید لیا، قیمت نے سب کو حیران کردیا

Calender Icon منگل 11 نومبر 2025

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے خریدے جانے والے قدیم گھر کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیٹ کمنز کی جانب سے خریدے جانے والے قدیم گھر کو ایک ورثہ قرار دیا جا رہا ہے جو سڈنی کے ایک مہنگے مضافاتی علاقے میں واقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پیٹ کمنز نے 137 سال پرانا یہ بڑا اور قدیم گھر 16 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں خرید لیا جو 1888 میں تعمیر ہوا اور ایک خصوصی ساحلی پٹی کے قریب ہے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے قدیم گھر خرید لیا، قیمت نے سب کو حیران کردیا

730 اسکوائر میٹر پر تعمیر شدہ 2 منزلہ گھر میں 5 بیڈ رومز اور 4 باتھ رومز ہیں، یہ پر تعیش قدیم گھر ماضی میں بھی اہم امیر شخصیات کی ملکیت رہا ہے جب کہ پیٹ کمنز اور ان کی انٹیرئیر ڈیزائنر اہلیہ بیکی بوسٹن نے یہ گھر خاموشی سے خریدا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 16 ملین ڈالرز کے گھر کی خرید اس بات کا ثبوت ہے کہ پیٹ کمنز آسٹریلیا کے کمانے والے ٹاپ ایتھلیٹس کی صف میں ہیں۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پیٹ کمنز کرکٹ کنٹریکٹس اور اسپانسر شپ سے سالانہ 10 ملین ڈالرز کماتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز اس سے قبل 2021 میں 9.3 ملین کا گھر خرید چکے ہیں اور 3.7 ملین ڈالرز کا ایک اپارٹمنٹ فروخت کرچکے ہیں۔