چلاس: لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر 6 گاڑیاں دب گئیں، 2 گاڑیاں دریا میں جاگریں

Calender Icon منگل 11 نومبر 2025

چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 6 گاڑیاں دب گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ چلاس کے مقام گندلو پر پیش آیا جہاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 6 گاڑیاں دب گئیں جب کہ 2 گاڑیاں دریا میں جاگریں۔

ایم ایس ریجنل کے مطابق ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ریسکیو کی 3 گاڑیاں اور 7 اہلکارآپریشن میں مصروف ہیں۔