لیجنڈری اداکار دھرمیندر اسپتال سے ڈسچارج ، گھر منتقل

Calender Icon بدھ 12 نومبر 2025

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار دھرمیندر کے ڈاکٹر پریت صمدانی کا کہنا ہے کہ ‘ دھرمیندر کے اہل خانہ نے انہیں گھر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بدھ صبح 7.30 بجے کے قریب انھیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا‘۔


ڈاکٹر پریت صمدانی کا کہنا ہے کہ اب دھرمیندر کا علاج ان کے گھر پر ہی کیا جائے گا ۔

دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبریں
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے بڑے ناموں انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز اور نیوز 18 سمیت ہندوستان ٹائمز نے دھرمیندر کی موت کی خبر چلائی تھی جسے ان کے اہلخانہ نے مسترد کرتے ہوئے میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں بھارتی میڈیا کو کھری کھری سناتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے! ذمہ دار چینلز ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جس کا علاج ہو رہا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں؟’یہ تذلیل اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، براہ کرم ہماری فیملی کو پرائیویسی دیں‘۔