پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایاز بیٹر بابر اعظم نے اپنی عمدہ فیلڈنگ سے شائقین کو ناصرف حیران کر دیا بلکہ یہ بھی بتا دیا کہ ’کنگ از بیک‘ وہ بھی فل فارم میں۔
گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا، جس میں انہوں نے ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے قابلِ اعتماد فیلڈرز میں شمار کیے جانے والے بابر اعظم نے سری لنکا کی اننگز کے 27ویں اوور میں شاندار کیچ لیا۔
𝗔𝗕𝗦𝗢𝗟𝗨𝗧𝗘 𝗕𝗟𝗜𝗡𝗗𝗘𝗥 ⚡@babarazam258, how did you pull this off?! 😱
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/CSIsvnNB01
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2025
ہوا کچھ یوں کہ بالر حارث رؤف نے آف اسٹمپ کے باہر لینتھ بال کرائی جو تھوڑی سیدھی ہو گئی، تاہم سری لنکن کھلاڑی سدیرا سماراوکراما نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، تو گیند ان کے بیٹ کے کنارے سے ٹکرائی، نتیجتاً وائیڈ سلپ پر کھڑے بابراعظم نے دائیں جانب ڈائیو لگاتے ہوئے ایک ہاتھ سے ناقابلِ یقین کیچ پکڑ لیا۔
بابراعظم کے اس شاندار کیچ نے پاکستان کو 300 رنز کے ہدف کے دفاع میں سری لنکا کو 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز پر محدود کرنے میں مدد فراہم کی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے شاندار سنچری اسکور کی، جبکہ حسین طلعت نے تیز رفتار نصف سنچری بنائی۔
آغا 87 گیندوں پر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جن میں 9 چوکے شامل تھے۔ حسین طلعت نے 63 گیندوں پر 62 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
آخر میں آل راؤنڈر محمد نواز نے بھی 23 گیندوں پر ناقابلِ شکست 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔












بدھ 12 نومبر 2025 