Advertisement

عرشفا خان کا سلمان خان سے شادی کے لیے ممبئی پہنچنے کا انکشاف

Calender Icon بدھ 25 نومبر 2026

بگ باس 20 کی امیدوار لڑکی نے سلمان خان(Salman Khan) سے شادی کے لیے ممبئی پہنچنے کا انکشاف کردیا ہے۔

بگ باس 20 ’ویک اینڈ کے وار‘ کی امیدوار اور ٹی وی اداکارہ عرشفا خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے کرش سلمان خان ہیں اور وہ بچپن میں ان کے شادی کے لیے ممبئی پہنچ گئی تھی۔

یہ سن کر سلمان خان محظوظ ہوئے کہ وہ ممبئی ان سے شادی کرنے آئی تھیں۔

مزیدپڑھیں:پاکستان خلائی دور میں داخل، پہلے خلا باز کی تاریخی پرواز نے نئے امکانات کھول دیے

‘ویک اینڈ کا وار’ کی حالیہ قسط کے دوران سلمان نے عریشفا کی تعریف کی اور انہیں ‘پیارا’ قرار دیا۔ اس کے جواب میں، عریشفا نے اعتراف کیا کہ سلمان ان کے بچپن کی پسند تھے اور وہ ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

اداکارہ نے سلمان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور پوچھا کہ کیا وہ کبھی ایک ساتھ اسکرین پر نظر آ سکتے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ یہ ایک بہت بڑا انکشاف ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سلمان واقعی ان کے بچپن کی پسند تھے۔