فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مستردکردیا

Calender Icon منگل 18 نومبر 2025

حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد کو مسترد کردیا- حماس کا کہنا ہےکہ قرارداد فلسطین کی فیصلہ سازی پر بیرونی قوتوں کےکنٹرول کی راہ ہموار کرےگی، قرارداد سے غزہ کی حکومت اور تعمیر نو غیرملکی سرپرستی میں چلی جائے گی،،،حماس کا مؤقف ہےکہ قرارداد سے فلسطینیوں سے ان کی حکمرانی چِھن جائےگی، غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کا مطلب غیرملکی سرپرستی ہوگا،،،حماس کا کہنا ہےکہ غزہ میں انسانی امداد کا انتظام اقوام متحدہ کے زیرنگرانی فلسطینی اداروں کے پاس ہونا چاہیے،،،،حماس نے غزہ کو غیرمسلح کرنے یا فلسطینیوں سے مزاحمت کا حق چھیننےکو مسترد کردیا ، مطالبہ کیا ہےکہ قرارداد میں جنگ بندی پر عملدرآمد اور غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کا قیام شامل ہونا چاہیے-