راولپنڈی (صغیر چوہدری )سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز پہلے میچ مئں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دیپاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہزمبابوے نے 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے ۔برین بینیٹ 49 رنز،سکندر رضا 34 رنز ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ،ٹیڈیموناشے مرومانی 30 رنز،برینڈن ٹیلر 14 رنز،ریان برل 08 رنز،ٹونی منیونگا 03 رنز،تاشنگا مسکیوا 02 رنز ،بریڈ ایونز 02 رنز،ٹینوٹنڈا ماپوسا 01 رن بنایا اور رچرڈ نگاراوا 01 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے پاکستان کی جانب سے باولنگ کرتے ہوئے محمد نواز نے اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو ہویلین کی راہ دکھائی جبکہ ،ابرار احمد،سلیمان مرزا ،صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پاکستان نے 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ حدف 151 رنز مکمل کئے پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنر فخر زمان نے 44 رنز بنائے جبکہ عثمان خان 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،صائم ایوب نے 22 ،محمد نواز نے 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور صوکا لگا کر پاکستان کو فتح دلائی ۔صاحب زادہ فرحان نے 16 رنز جبکہ سلیمان علی آغا 01 رن بنا سکے لیکن ،بابر اعظم کوئی رنز نا بنا سکے زمبابوے کے باؤلر براڈ ایونز نے دو وکٹ جبکہ ،ٹینوٹنڈہ ماپوسا،گریم کریمر،رچرڈ نگاراوا ایک،ایک وکٹ حاصل کی پاکستان کے محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست
منگل 18 نومبر 2025 مزید خبریں
تازہ ترین
اب آپ تیار شدہ گھر آن لائن آرڈر کر سکیں گے
57 منٹ قبل












