دیپیکا پڈوکون نے کئی بڑی فلموں کی پیشکش قبول نہ کرنے کی وجہ بتا دی

Calender Icon بدھ 19 نومبر 2025

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کئی اچھے معاوضے والی فلموں کی پیشکش قبول نہ کرنے کی اصل وجہ بتادی۔

دیپیکا پڈوکون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے کچھ اچھے معاوضے والی فلموں کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کی کیونکہ وہ میری ذاتی اقدار کے مطابق نہیں تھیں۔

بھارتی اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ میرے فلمی کیریئر میں بھروسہ سب سے زیادہ اہم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ اگر مجھے کوئی چیز بھروسے کے قابل نہیں لگتی تو اس کا مطلب وہ میری توقعات کے مطابق نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ صرف اچھے معاوضے کی پیشکش کر دینا کافی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔

دیپیکا پڈوکون بہت جلد اداکار شاہ رخ خان، ابھیشیک بچن، سوہانا خان اور دیگر کے ساتھ فلم ’کنگ‘میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔