اسلامک گیمز: ہائی جمپر شہروز خان کی مایوس کن کارکردگی

Calender Icon جمعرات 20 نومبر 2025

اسلام آباد (صغیر چوہدری )اسلامک سولیڈیرٹی گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستانی ہائی جمپر شہروز خان نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوے پاکستان کو میڈل دلوانے میں ناکام رہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے شہروز خان کا نام خصوصی طور پر اسلامک گیمز میں شامل کرایا تھا جبکہ گیمز کی سلیکشن کیلٸے منعقدہ ہائی جمپ کے ٹرائلز آرمی کے احمد فراز نے جیتے تھے اور شہروز خان نے ٹرائلز میں حصہ بھی نہیں لیا تھا۔ریاض میں جاری مقابلوں کےہائی جمپ ایونٹ میں شہروز خان 2.08 میٹر کی جمپ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔گولڈ میڈل ازبکستان کے عامر ناگیئیف نے 2.15 میٹر جمپ لگا کر اپنے نام کیا، جبکہ ترکی کے یاسر کوڈوبان نے 2.15 میٹر کی ہی جمپ کے باوجود دوسرا بہترین ریکارڈ ہونے کی وجہ سے چاندی کا تمغہ جیتا۔ عمان کے ایتھلیٹ نے 2.13 میٹر کی جمپ کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔