وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ آمد

Calender Icon اتوار 27 ستمبر 2026

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی(Sohail Afridi) سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان علی امین گنڈاپور فراز مغل کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جاری ہے، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

فراز مغل کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کچھ دیر بعد علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مزیدپڑھیں:ایشین گیمز؛ عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپیئن نور زمان تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ میں درازندہ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات اور انکی عیادت بھی کی۔