اولمپئن انجم سعید کو پاکستان ہاکی ٹیم کا منیجر بنائے جانے کا امکان

Calender Icon جمعہ 21 نومبر 2025

پاکستان ہاکی ٹیم منجمنٹ کی جانب سے اولمپئن انجم سعید کو پاکستان ہاکی ٹیم کا منیجر بنائے جانے کا امکان ہے۔

اولمپئن انجم سعید اس سے قبل جونیئر ٹیم کے کوچ اور سلیکشن کمیٹی میں بھی کام کرچکے ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کا عہدہ کئی ماہ سے خالی تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف اور طاہر زمان کے درمیان معاملات بھی طے پاگئے ہیں، پرو لیگ میں طاہر زمان ہی ٹیم کے چیف کوچ ہوں گے۔

واضح رہے کہ طاہر زمان دورہ بنگلادیش پر ٹیم کے ساتھ ڈھاکہ نہیں گئے تھے۔