دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے: آفریدی کا بھارتی طیارہ گرنے پر ردعمل

Calender Icon ہفتہ 22 نومبر 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے گرنے کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا، کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارے کے گرنے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے، جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

بھارتی فضائیہ نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق لڑاکا طیارہ تیجس مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر گرا، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ ایئر شو کے مزید فضائی مظاہرے معطل کر دیے گئے۔