صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

Calender Icon اتوار 23 نومبر 2025

پاکستان کے لیفٹ ہینڈڈ اوپنر صائم ایوب نے سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میچ میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، جہاں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کر لیے۔

23 سالہ اوپنر نے میچ میں شرکت سے قبل 983 رنز بنا رکھے تھے، صائم نے پاکستان کی اننگز کے پانچویں اوور کی پہلی گیند پر سری لنکن کپتان داسن شاناکا کو آف سائیڈ پر شاندار چوکھے مار کر اپنے ہزار رنز مکمل کیے۔

اس اعزاز کے ساتھ ہی صائم ایوب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز بنانے والے نویں بیٹر بن گئے، اس فہرست میں بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک اور شاہد آفریدی جیسے بڑے نام شامل ہیں۔