پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کے ویلو رینٹ گیم کا ٹائٹل گیم تھیوری ٹیم نے جیت لیا

Calender Icon اتوار 23 نومبر 2025

کراچی: پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپین شپ کے ویلورینٹ گیم کا ٹائٹل گیم تھیوری ٹیم نے جیت لیا۔

کراچی میں منعقد ہونے والی پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپین شپ کے ویلورینٹ گیم کا ٹائٹل گیم تھیوری ٹیم نے جیت لیا جبکہ کاؤنٹر اسٹرائیک 2 کا ٹائٹل ٹیم لیجن نے جیتا۔

وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر نے پہلے گیمز کے فائنل کے انعامات تقسیم کیے جہاں فاتح ٹیموں کو 5، 5 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا ای اسپورٹس چیمپین شپ کا انعقاد بلاول بھٹو زرداری کا وِژن ہے۔