اسنوکرٹیم ورلڈ کپ: ہانگ کانگ کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا

Calender Icon اتوار 23 نومبر 2025

مسقط (ویب ڈیسک) مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بیسٹ آف فائیو فریمز کا مقابلہ پاکستان نے 2-3 سے جیت لیا، قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو شکست سے دو چار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی اسنوکر پلیئرز نے بھارتی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔سیمی فائنل مقابلے میں محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کا شاندار مقابلہ کرتے ہوئے 3-1سے فتح اپنے نام کی تھی۔