20ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم(Hockey Team) نے چین کو شکست دےکر رواں ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔
جاپان میں جاری مینز ہاکی ایونٹ کے پول بی کا میچ پاکستان اور چین کے درمیان ہوا جو یکطرفہ ثابت ہوا۔
پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں لگاتار 3 گول کیے۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول 19ویں منٹ میں کپتان ابوبکر محمود نے ، دوسرا گول 24ویں منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر کیا۔
28ویں منٹ میں گرین شرٹس کی جانب سے حنان شاہد نے ایک شاندار فیلڈ گول داغ کر قومی ٹیم کی برتری کو 0-3 کر دیا۔
یوں پاکستان نے چین کو 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔













جمعہ 25 ستمبر 2026 

