پنڈی گھیب، نیزہ بازی مقابلے، حسن رضا چیمہ نے ٹرافی جیت لی

Calender Icon بدھ 26 نومبر 2025

اسلام آباد( اصغر چوہدری) پنڈی گھیب میں جشن نیزہ بازی مقابلے میں الخیام ٹینٹ پینگنگ کلب آف پاکستان کے گھڑ سوار حسن رضا چیمہ کو پنڈی گھیب کے منعقدہ جشن نیزہ بازی میں بہترین کارکردگی پر ٹرافی اور احمد نواز کلو کو سوینئر سے نوازا گیا۔۔جشن نیزہ بازہ معروف شخصیت ذولفقار بھٹو کے بیٹے اور ملک منیر باز کے بھتیجے عتیق الرحمن کی شادی کی خوشی میں منعقد کیا گیا۔جس میں 60 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔سیکشن مقابلوں میں پہلی پوزیشن الاعوان کلب اٹک۔ دوسری پوزیشن پنڈی غازی۔جبکہ تیسری پوزیشن اخلاص غازی کلب نے حاصل کی ۔جبکہ الخیام کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔جشن نیزہ بازی میلہ میں اہم سیاسی سماجی شخصیات ۔تاجر برادری اور نیزہ بازی کے شوقین نے بھر پور شرکت کی۔الخیام کلب کی جانب سے دو ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا اور حسب روایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔الخیام کی جانب سے معروف گھڑ سوار کپتان ملک ابتسام ،احمد نواز کلو،حسن رضا چیمہ نعمان علی،نعمان خالد،ہمایوں گوندل، سلمان خان محمد شفیق نے حصہ لیا،نیزہ بازی مقابلے کے آرگنائزر ملک منیر باز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیزہ بازی ہمارا روایتی کھیل ہے اس کے فروغ کیلئے حکومتی سطح پر بھی اقدامات ہونے چاہئے ۔انہوں نے نیزہ بازی مقابلوں میں شرکت کرنیوالے تمام کلبوں کی ٹیموں اور ان کے مالکان سمیت تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔