اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کا وژن پاکستان کی علاقائی تعاون پالیسی سے ہم آہنگ ہے،وہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پورا اترنے والی مثالی شراکت داری ہے، پاکستان اور چین کے درمیان لازوال اور برادرانہ تعلقات قابلِ فخر ہیں ،چیئرمین سینٹ نے کہا کہ چین کی ترقی اور کروڑوں افراد کو غربت سے نکالنے پر زبردست خراجِ تحسین کرتا ہوں ، پاک۔چین تعلقات محض سفارتکاری نہیں بلکہ اعتماد، اقدار اور عوامی روابط پر مبنی ہیں،انہوں نے قدرتی آفات، سیلاب، زلزلوں اور کووِڈ-19 میں چین کی بھرپور امداد کو سراہا،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جے ایف-17 اور جے-10 سی پروگرام دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کا اہم ستون ہیں ،سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی کا روشن باب ہے ، گوادر بندرگاہ خطے کے لیے تجارت و خوشحالی کا دروازہ ہے ، سی پیک صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ عوامی خوشحالی کا مشترکہ خواب ہے، تعلیمی وظائف، کنفیوشس انسٹی ٹیوٹس اور ثقافتی تبادلوں سے عوامی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے حالیہ دورۂ چین میں ٹیکسٹائل پارک، لائیو اسٹاک اور ایمرجنسی آلات کے اہم معاہدے ہوئے ۔
پاک چین دوستی وقت کی ہرکسوٹی پرپورا اتری:یوسف رضا گیلانی
پیر 22 ستمبر 2025












