اقوام متحدہ کی چوتھی عالمی خواتین کانفرنس سے خطاب میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اورانہیں بااختیاربنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان صنفی مساوات پر یقین رکھتا ہے،خواتین ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر صنفی مساوات کیلئے وسائل میں اضافہ کریں،سماجی تحفظ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، تیس سال قبل بیجنگ میں ہم نے یہ عہد کیا تھا ہم ایک ایسا مستقبل تعمیر کریں گے جہاں خواتین اور بچیاں مکمل مساوات کے ساتھ بااختیارہوں گی۔ آج جب ہم اس سنگِ میل کو یاد کر رہے ہیں تو ہمیں محض الفاظ سے نہیں بلکہ جرات مندانہ اور قابلِ پیمائش اقدامات کے ذریعے اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی،پاکستان میں صنفی مساوات ہمارے بانی قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ہے-پاکستان میں خواتین سیاست،عدلیہ، بیوروکریسی،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں-
پاکستان صنفی مساوات پریقین رکھتا ہے،خواتین ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں،اسحاق ڈار

