ایشیز: دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

Calender Icon جمعرات 4 دسمبر 2025

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

گابا میں کھیلے جارہے پنک بال میچ میں کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں جبکہ انگلینڈ نے ایک تبدیلی کی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم میں نیتھن لائن اور انجرڈ عثمان خواجہ کی جگہ جوش انگلس اور مائیکل نیسر کو شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ نے انجرڈ مارک ووڈ کی جگہ ول جیکس کو موقع دیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم کو آج تک ایشیز سیریز کے کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔