پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز

Calender Icon بدھ 18 جون 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج صبح کاروبار کا آغاز منفی دیکھا گیا ہے۔

بازارِ حصص کے 100 انڈیکس 281 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 21 ہزار 689 پوائنٹس پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان سامنے آیا ہے۔