وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کی سپہ سالاروں کو اعلیٰ عسکری اعزازات پر مبارکباد

Calender Icon جمعہ 5 دسمبر 2025

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں فوجی قیادت کو اعلیٰ عسکری اعزازات ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم اور فضل سے جن فاتحین نے قوم اور ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا، آج پوری قوم ان کی خدمات کا اعتراف کر رہی ہے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور ان کی قیادت پر فخر کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات سے نوازا جانا ان کی لازوال خدمات کا اعتراف ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ “اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔”