سندھ حکومت کا طالبات اورملازم پیشہ خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کرنیکا فیصلہ

Calender Icon منگل 23 ستمبر 2025

صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہواجس میں سندھ حکومت کی جانب سے رواں ہفتے کے دوران پنک اسکوٹیز خواتین کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے- سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسدضامن،سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹوسمیت دیگر افسران نے اجلاس کی شرکت کی-اس موقع پر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے رواں ہفتے خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا یہ یہ سہولت خواتین کیلئے ایک انقلابی قدم ہے، آمدورفت میں آسانی ہوگی،وقت کی بچت،سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کو ایک محفوظ اورباوقار سفر میسر آئے گا،انہوں نے کہا یہ اسکیم خاص طورپر ان خواتین کے لیے ہے جو روزانہ تعلیم، ملازمت یا دیگر ضروریات کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں،شرجیل  میمن نے کہا ہے درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا جا رہا ہے، شفاف میکنزم کے تحت میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر الیکٹرک اسکوٹیز الاٹ کی جائیں  گی، طالبات اورملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے فائدہ اٹھاناچاہیے، حکومت سندھ چاہتی ہے کہ خواتین کو ایسے مواقع دیئے جائیں جن سے وہ تعلیم، ملازمت اوردیگرسرگرمیوں میں پوری طرح حصہ لے سکیں-