کوہلی بھی سنچریوں کی سنچری بناسکتے ہیں،گواسکر

Calender Icon پیر 8 دسمبر 2025

سابق اوپنر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی، ٹنڈولکر کے قائم کردہ 100 بین الاقوامی سنچریوں کے ریکارڈ کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔

جنوبی افریقہ سے حالیہ ون ڈے سیریز میں کوہلی نے 2 سنچریوں کی بدولت مجموعی طور پر 3 اننگز میں 302 رنز بٹورے۔

کوہلی اب 84 بین الاقوامی سنچریوں کے ساتھ فہرست میں ہیں، اس میں سے 53 ون ڈے سنچریاں ہیں۔

گاوسکر نے کہا کہ اگر وہ مزید 3 برس تک کھیلے تو وہ یہ ریکارڈ ان کی دسترس میں آسکتا ہے۔