کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق

Calender Icon بدھ 10 دسمبر 2025

کراچی میں واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کا ایک اور حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسیکو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔