روس ڈونباس پر کنٹرول چاہتا ہے لیکن اسے قبول نہیں کریں گے، زیلینسکی

Calender Icon جمعہ 12 دسمبر 2025

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ امریکا نے ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے، روس کے ساتھ امن مذاکرات کے تحت یوکرین اس علاقے سے دست بردار ہوجائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روس ڈونباس پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے لیکن ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔

دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے دفاعی اخراجات اور پیداوار میں اضافے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ روس کا اگلا ہدف نیٹو اتحادی ممالک ہوسکتے ہیں جس کے لیے ہمیں تیار رہنا ہوگا اور اسے روکنا ہوگا۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین روس جنگ بندی کے روشن امکانات کی صورت میں اپنا نمائندہ جنگ بندی مذاکرات میں بھیج سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں۔