فیض حمیدگواہی: پارٹی رہنما،ججز، وی لاگرز بھی شکنجےمیں آئینگے، فیصل واوڈا

Calender Icon جمعہ 12 دسمبر 2025

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیاہے کہ فیض حمید کی سزا میں کمی نہیں ہوگی، اب وہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف گواہی دینے جا رہے ہیں ۔

ٹی وی کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید بتائیں گے کہ بانی پیاء ٹی آئی بطور وزیراعظم انہیں کیا احکامات دیتے رہے ، نو مئی کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کیسے کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سازشوں میں ملوث پارٹی کے دیگر رہنما ، ججز اور وی لاگر بھی شکنجے میں آئیں گے۔