انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری

Calender Icon اتوار 14 دسمبر 2025

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا جس کے باعث میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں ملائیشیا کو297 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے یو اے ای کو شکست دی تھی۔