سوڈان (نیوز ڈیسک) سوڈان میں دہشت گردوں نے اقوامِ متحدہ کے ایک اڈے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی فوج کے امن مشن پر تعینات 6 اہلکار شہید ہو گئے۔ حملے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔
صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر پاکستانی کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا۔ پاکستانی امن دستوں نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔
کارروائی کے دوران پاکستانی امن فوج نے اقوامِ متحدہ کے اڈے میں پھنسے 41 بنگلہ دیشی فوجیوں کو بحفاظت نکال لیا، جن میں 8 زخمی اہلکار بھی شامل تھے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
🔴 ابیئے، سوڈان: دہشت گردوں نے اقوامِ متحدہ کے ایک اڈے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی فوج کے امن مشن پر تعینات 6 بہادر اہلکار شہید ہو گئے۔
صورتحال کے پیش نظر پاکستانی کوئیک رسپانس فورس (QRF) کو فوری طور پر روانہ کیا گیا۔ پاکستانی امن دستوں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے… pic.twitter.com/JJFpddReHZ— RTEUrdu (@RTEUrdu) December 14, 2025












اتوار 14 دسمبر 2025 