رسل برانڈ کو جنسی زیادتی جرم میں سزا، ایلون مسک حمایت میں آگئے، الزامات کی تردید

Calender Icon بدھ 11 نومبر 2026

معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد ان کی حمایت کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر سوالات اٹھا دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رسل برانڈ کی سزا سے متعلق ایک پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مقدمے میں استعمال ہونے والے قانونی معیار کو عجیب قرار دیا۔

اس سے قبل امریکی ٹی وی میزبان میگن کیلی بھی جیوری کے فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکی تھیں۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا؛ گرفتار افغان دہشتگرد کا خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف

واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے رسل برانڈ کو ایک خاتون سے زیادتی اور جنسی حملوں کے تین الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی۔ تاہم انہیں دو دیگر زیادتی کے الزامات سمیت تین الزامات سے بری کر دیا گیا۔رسل برانڈ مقدمے کے دوران اپنے خلاف الزامات کی تردید کرتے رہے۔