امریکی صدرنےاشتعال انگیزاور انتہائی نسلی تعصب والے الفاظ استعمال کئے

Calender Icon بدھ 24 ستمبر 2025

سینئرقانون دان بابراعوان نے کہاہے امریکی صدرنےاشتعال انگیزاور انتہائی نسلی تعصب والے الفاظ استعمال کئے،شہباز شریف پیچھے بیٹھے تھے ،جنہوں نے ایک لفظ تک نہیں بولا،پاپولر مذہب اور اس کے ماننے والوں کو کہاجا رہا ہے یہ زبردستی شریعت نافذ کریں گے-اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سینئرقانون دان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نےفلسطینیوں کے بارے میں کہا جنگ ختم نہیں کرنا چاہتے، اسرائیل جنگ بندی پرتیارنہیں ہوتا بلکہ جنگ کرانے والے قطرپربھی حملہ آور ہے، ٹرمپ کی تقریر کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا، شہباز شریف کو شرمسار ہونا چاہیے ،بابر اعوان نے کہا ہے کشمیر کا مسئلہ یو این جی اے کےفورم پراٹھاناچاہیے، عمران خان کا آج تک موقف ہے کہ افغانستان سے تعلقات ٹھیک ہونے چاہئیں،پاکستان کو دو جنگوں میں دھکیلا جائے گا،پاکستان کو پراکسی وار سے بچنا چاہیے، امریکا اب افغانستان سے بگرام ایئربیس مانگ رہا ہے، چین کے چاغی یا کہوٹہ کی طرح کے ایک صوبے سے بگرام ایئربیس کا فاصلہ محض چارسومیل ہے،انہوں نے کہاہے  عمران خان کا ٹرائل نہیں، مس ٹرائل ہو رہا ہے، ،آئین کو تھپڑ پڑ رہے ہیں،سابق وزیراعظم کو اغوا کیا گیا، موم بتی والے کہاں ہیں؟ یہ باعث شرم اور باعث ندامت رجیم ہے،سپریم کورٹ کو 26ویں آئینی ترمیم کے بعد دوحصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے دوحصوں میں سے ایک حصہ معلوم اوردوسرانامعلوم ہے-