خیبرپختونخوا کے کئی سابق وزرا اور معاونین نے سرکاری گاڑیاں تاحال واپس نہیں کیں

Calender Icon اتوار 14 دسمبر 2025

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سابق صوبائی وزراء اور معاونین کی سرکاری گاڑیوں کی واپسی کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے کئی سابق وزراء اور معاونین نے متعدد سرکاری گاڑیاں اب بھی واپس نہیں کیں۔

دستاویزات کے مطابق ریسکیو 1122 کی تین سرکاری گاڑیاں سابق معاون خصوصی ریلیف نیک محمد کے زیر استعمال ہیں۔

ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی واپسی کے لیے ریسکیو 1122 نے تحریری درخواست بھی دی جب کہ ریسکیو 1122 کی ایک گاڑی تاحال اسلام آباد پولیس کی تحویل میں بھی موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق کئی سابق کابینہ اراکین نے اپنے سرکاری دفاتر کو تالے بھی لگا رکھے ہیں تاہم اس معاملے پر معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے مؤقف دینے سے گریز کیا۔