انطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ کے نائب وزیر برائے ثقافت نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ترکیہ میں پاکستان کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 سربراہی اجلاس سے خطاب میں پاکستان کی ترجیحات اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔ وہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیں گے۔
وزیراعظم قابل تجدید توانائی اور بجلی کے فروغ سے متعلق مکالمے سے بھی خطاب کریں گے۔
اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات بھی متوقع ہے، جبکہ کانفرنس میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ان کی ملاقاتیں ہوں گی۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:لاہور دنیا اور ملتان ملک بھر کا آلودہ ترین شہرقرار، مجموعی شرح 308 ریکارڈ
کوپ 31 کے موقع پر پاکستان پویلین بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں مختلف موضوعات پر 54 تقریبات منعقد ہوں گی۔












منگل 10 نومبر 2026 