صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے بونڈائی بیچ حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ اپنے بیان میں صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے درد کو بخوبی سمجھتا ہے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے، مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم نے آسٹریلوی ہم منصب کو اظہار یکجہتی کا پیغام بھی بھیجا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی انسانیت کیخلاف ناقابل معافی جرم ہے-
صدر و ،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی سڈنی فائرنگ واقعے کی مذمت
پیر 15 دسمبر 2025












