ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے بلوچستان میں انسدادِ منشیات اور ممنوعہ فصلوں کے خاتمے سے متعلق مہم کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔دالبندین چاغی میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں غیر قانونی پوست اور بھنگ کی کاشت کے فوری خاتمے کے فیصلے کیے گئے۔ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا جہاں ممنوعہ فصلوں کی کاشت کی جا رہی ہے۔ دالبندین چاغی میں ڈی جی اے این ایف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں تمام متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پوست اور بھنگ کی فصل کو اگاؤ کے مرحلے پر ہی تلف کیا جائے گا،،مہم کی مؤثر کامیابی کے لیے صوبائی سطح پر مشترکہ ٹاسک فورسز تشکیل دے دی گئی ہیں،،غیر قانونی فصلوں کی بروقت نشاندہی کے لیے سیٹلائٹ امیجری، زرعی ڈرونز اور جدید آلات استعمال کیے جائیں گے،جبکہ عوامی آگاہی کے لیے میڈیا مہمات اور مقامی عمائدین کے ساتھ جرگوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
ڈی جی اے این ایف کا بلوچستان میں انسدادِ منشیات دورہ
پیر 15 دسمبر 2025












