ملک بھر میں آج سے رواں سال کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ، 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے-نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم 21 دسمبر تک جاری رہے گی ،،، پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ،سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے،،،خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے ز ائد،بلوچستان میں 26 لاکھ ،اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار ،گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار اورآزاد کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے ز ائد بچوں کی ویکسینیشن ہو گی،،،7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں-
رواں سال کی آخری قومی انسدادپولیو مہم کا آغاز
پیر 15 دسمبر 2025












