یوکرین روس جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، اسٹیو وٹکوف

Calender Icon پیر 15 دسمبر 2025

امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں بہت پیش رفت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ امن منصوبے سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی بات ہوئی، پیر کو ملاقات کا دوسرا دور ہوگا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی اور امریکی وفد کے درمیان برلن میں ہونے والی ملاقات 5 گھنٹے جاری رہی۔