سڈنی فائرنگ واقعہ، بی بی ایل میچ کیلئے خصوصی اقدامات

Calender Icon منگل 16 دسمبر 2025

سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

سڈنی سکسرز نے کہا ہے کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد میچ کے موقع پر اضافی سیکیورٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سڈنی سکسرز نے کہا کہ شائقین کرکٹ کی حفاظت کے پیش نظر سیکیورٹی کے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔

سڈنی فائرنگ واقعہ، بی بی ایل میچ کیلئے خصوصی اقدامات

سڈنی فائرنگ واقعہ، بی بی ایل میچ کیلئے خصوصی اقدامات
سڈنی سکسرز نے اعلامیے میں مزید کہا کہ ساحل پر ہونے والے واقعے پر متاثرہ افراد سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اس سلسلے میں میچ سے قبل خاموشی اختیار کی جائے گی۔

سڈنی سکسرز کے مطابق متاثرہ افراد کی یاد میں کھلاڑی بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھیں گے۔ سڈنی سکسرز کل ہوم گراؤنڈ پر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کا سامنا کرے گی۔